چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عملی راستہ تعمیری تزویراتی استحکام ہے ، چینی میڈیا

بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ 23 سے 25 ستمبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دنیا کے 39 ممالک کے 12 ہزار افراد سے کیے گئے ایک عالمی سروے کے مطابق، 75 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ مستحکم چین- امریکہ تعلقات عالمی برادری کے لیے انتہائی اہم ہیں

۔سروے کے مطابق، دنیا بھر سے 78.6 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کو مضبوط بنانا چاہیے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جواب دہندگان میں اس رائے کی حمایت 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔دنیا بھر سے 67.9 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ باہمی مفاد پر مبنی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور تجارتی و اقتصادی اختلافات ناقابلِ حل نہیں ہیں۔77.9 فیصد عالمی جواب دہندگان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ “تجارتی و اقتصادی تعلقات کو چین۔امریکہ تعلقات میں استحکام کا ذریعہ ہونا چاہیے، تنازع کا سبب نہیں”۔ ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان میں اس رائے کی حمایت 81.5 فیصد رہی، جبکہ امریکہ کے اندر بھی 76.4 فیصد جواب دہندگان نے اس سے اتفاق کیا۔اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے عوام چین اور امریکہ کے درمیان مستحکم تعلقات کے حوالے سے بڑی توقعات رکھتے ہیں۔

چین
Comments (0)
Add Comment