وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی عام بحث کا آغاز گزشتہ روزنیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی روزاجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کو جلد “تباہ” کیا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ دونوں فریق نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد تنازع کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ ایران کے لیے انتخابات کے بعد امریکا کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو گی۔

اقوام متحدہ کے سرکاری شیڈول کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان 23 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عام بحث سے خطاب کریں گے۔ 22 تاریخ کو روانگی سے قبل ایرانی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، ایران کے لیے اپنا موقف اور مشرق وسطیٰ کے حقائق دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے موقف کا “مضبوطی سے دفاع” کریں گے اور اپنی تقریرمیں عالمی امن و استحکام اور قومی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ بھی کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment