شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد

بیجنگ :شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب 23 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ شینگ من نے صدر شی جن پھنگ اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے 6 خلابازوں کو دلی مبارک باد پیش کی، اور خلائی پروگرام سے وابستہ تمام ساتھیوں کو پر خلوص سلام پیش کیا۔

تقریب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کو پڑھ کر سنایا گیا، جس میں 6 خلابازوں کو اعزازی القابات اور تمغے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ژانگ شینگ من نے شینزو-20 کے خلابازوں چھین ڈونگ، چھین ژونگ روئی، وانگ جیے، اور شینزو-21 کے خلابازوں ژانگ لو، وو فئی، ژانگ ہونگ ژانگ کو تمغے اور سرٹیفکیٹس پیش کیے۔

شینزو-20
Comments (0)
Add Comment