مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ: لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا، پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا ہوا ہے۔



پی این پی

Announcement of the appointment of Lieutenant General (Retd) Nauman Mehmood as Secretary General under the Makkah Joint Defense Agreement.
Comments (0)
Add Comment