بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کی شنزن سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ رواں سال کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے باہمی روابط اور ملاقاتوں کے انتظام کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔