واشنگٹن (پی این پی)ویڈیو میں شی جن پنگ کی آمد سے چند لمحے قبل جوائنٹ بیس اینڈریوز پر فوجی اہلکار سرخ قالین کو ہاتھوں سے صاف اور درست کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
قالین تقریبا 30 میٹرطویل تھا۔شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی میزبانی میں تین روزہ دورے پر امریکا پہنچے۔ استقبال میں 21 توپوں کی سلامی، امریکی اور چینی قومی ترانے، گارڈ آف آنر اور B-1 بمبار طیاروں، F-16 اور F-22 جنگی طیاروں کا فضائی مظاہرہ بھی شامل تھا۔قالین صاف کرنے کی مختصر ویڈیو نے امریکی سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی، جہاں بعض ناقدین نے اسے غیر معمولی سفارتی استقبال قرار دیا۔
پی این پی