بیجنگ :”سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026 کے پروگراموں کی فہرست جاری کی گئی۔ یہ گالا “چاند کا دورہ،” “ستاروں کی سیر” اور “موسم خزاں کا حسن ” نامی تین ابواب پر مشتمل ہے، جس میں قدیم تہذیب اور جدید ٹیکنالوجی نیز تاریخی یادداشت اور مستقبل کے تخیل کے انضمام پر تقریباً 30 سلسلے پیش کیے جائیں گے۔ بیجنگ وقت کے مطابق 25 ستمبر کی رات 8 بجے، “سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026 چائنا میڈیا گروپ کے چینلز سی سی ٹی وی 1، سی سی ٹی وی 3، سی سی ٹی وی 4، سی سی ٹی وی 15، 4K یو ایچ ڈی چینل، 8K یو ایچ ڈی چینل اور دیگر ٹی وی چینلز اور ریڈیو فریکوئنسیز کے ساتھ ساتھ نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور بیرون ملک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کیا جائےگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ گالا آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات،ملائیشیا، فلپائن ، کمبوڈیا،سری لنکا، کینیا ، کولمبیا اور دیگر ممالک اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے سمیت دیگر خطوں کے مین اسٹریم میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا ۔