بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ کے لیے روانگی اختیار کی۔ واشنگٹن سے روانگی کے موقع پر امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام، انہیں الوداع کہنے کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔ ہوائی اڈے کی جانب جاتے ہوئے راستے کے دونوں اطراف چینی تارکینِ وطن اور چینی طلبہ کے نمائندوں نے چین اور امریکہ کے پرچم لہرائے اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ کی مکمل کامیابی پر پُرجوش انداز میں انہیں مبارکباد پیش کی۔