چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے ، یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے امریکہ کے سرکاری دورے سے قبل چائنا میڈیا گروپ نے یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر شین اسٹین کا خصوصی انٹرویو کیا۔ یو ایس۔چائنا بزنس کونسل ایک ایسا امریکی غیر سرکاری تجارتی ادارہ ہے جسے چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے قبل خصوصی طور پر چین کے ساتھ تجارتی روابط کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ آج اس کے ارکان میں چین میں کاروبار کرنے والی تقریباً 270 امریکی کمپنیاں شامل ہیں، جن کا تعلق ٹیکنالوجی، مالیات، مینوفیکچرنگ، طبی خدمات سمیت متعدد شعبوں سے ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ “مستحکم، صحت مند اور پائیدار چین۔امریکہ تعلقات دنیا کے لیے کیا معنی رکھتے ہیں؟” تو شین اسٹین نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام نہ صرف چین اور امریکہ دونوں کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے یقینی صورتحال بھی پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے آسیان ممالک ہوں، گلوبل ساؤتھ کے ممالک، یورپی ممالک یا لاطینی امریکی ممالک، سب واضح طور پر جان سکتے ہیں کہ چین اور امریکہ کے ساتھ کس طرح تعلقات استوار کرنے ہیں۔ آخرکار کوئی بھی ملک کسی ایک فریق کا ساتھ دینے پر مجبور ہونا نہیں چاہتا اور نہ ہی کوئی ملک خود کو کسی ایک بلاک میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ تمام ممالک کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مفادات وابستہ ہیں۔شین اسٹین نے مزید کہا کہ مستحکم اور قابلِ پیش گوئی چین۔امریکہ تعلقات کو برقرار رکھنے سے مختلف ممالک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے آزادانہ طور پر اقدامات اٹھانے سمیت امریکہ اور چین کے ساتھ گہرے روابط سے حاصل ہونے والے ثمرات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment