News Views Events

مسلم لیگ ق کا گلگت بلتستان/ اسلام آباد کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ،پارلیمانی بورڈ،رابطہ کمیٹاں قائم

0

اسلام آباد:(نمائندہ اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اتوار کے روز جاری کئے گئے بیان میں پاکستان مسلم لیگ کے  مرکزی ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا،

مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے ہیں، جن کے تحت گلگت بلتستان کے لیے پارلیمانی بورڈ جبکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الگ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے جاری کردیے ہیں،
گلگت بلتستان کے لیے قائم پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سینئر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ہوں گے۔ پارلیمانی بورڈ کے ممبران میں سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن، مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ صدر مسلم لیگ گلگت بلتستان دلفراز خان، جنرل سیکرٹری خوشنود دلدار، مرکزی صدر شعبہ خواتین مسز فرخ خان، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک محمد ثمین خان اور صدر خیبر پختونخوا محمد انتخاب خان بھی پارلیمانی بورڈ کے ممبر ہوں گے۔

مرکزی ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے قائم کمیٹی کے چیئرمین پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد ہوں گے، جبکہ صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر محمد رحیم اعوان، مہرین آدم ملک، عاطف مغل اور عظام چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پارٹی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کے لیے جامع انتخابی حکمتِ عملی وضع کرنے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔

مرکزی ترجمان نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کے لیے ایک رابطہ (کوآرڈینیشن) کمیٹی بھی فعال کر دی گئی ہے، جس کے سربراہ سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن ہوں گے، جبکہ دلفراز خان، ڈاکٹر محمد امجد اور غلام مصطفیٰ ملک اس کے ممبران ہوں گے۔

مرکزی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیوں کو ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا مکمل اختیار حاصل ہوگا، جبکہ گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں سابق اراکین اسمبلی مسلم لیگ (ق) سے رابطے میں ہیں، جو پارٹی کی بڑھتی ہوئی سیاسی قوت کا مظہر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.