بیجنگ(پی این پی)چین میں ایک شہری کے مثانے سے 1.3کلو وزنی پتھری نکال لی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین سال قبل چین کے مغربی صوبے گوانگ ڈونگ کے قصبے لانگ تانگ کے ایک کسان کو پیشاب کرنے میں بار بار مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا حتی کہ اسے رفع حاجت کے لیے اپنی پوزیشن بدلنی پڑتی کبھی تکلیف انتہائی بڑھ جاتی اور درد بھی ہونے لگتا۔شروع میں چن نے ان علامات کو عام پروسٹیٹ کے مسئلہ سمجھ کر نظرانداز کیا۔ وہ کھیتوں کے کام سے چھٹی نہیں لینا چاہتا تھا اور اسے لگتا تھا کہ دواں سے درد قابو میں رہے گا۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ حالت بگڑتی گئی۔ وہ گھر سے دور جانے سے گھبرانے لگا کہ اس کو کہیں اچانک رفع حاجت محسوس نہ ہو اور اس تکلیف کی وجہ سے اس کو رات بھر کئی کئی بار اٹھنا پڑتا۔بالآخر گھر والوں کے اصرار پر وہ اسپتال جانے پر راضی ہوگیا
جہاں معائنے کے بعد اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے مثانے میں اتنی بڑی پتھری موجود تھی کہ پیشاب بمشکل ہی گزر پاتا تھا۔شعبہ یورولوجی کے ڈپٹی چیف فزیشن لِن یوان کے مطابق یہ اس کے مثانے کی پتھری 10 سینٹی میٹر چوڑی، 13 سینٹی میٹر لمبی اور تقریباً 1.3 کلوگرام وزنی تھی۔اس شخص کے درمیانی جسم کے ایکسرے میں صاف دکھائی دیا کہ یہ خوفناک پتھری مثانے کی زیادہ تر جگہ گھیر چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ مثانے کی دیواروں پر مسلسل دبا کی وجہ سے یہ صورتحال اس کی جان کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.