بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینئی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں کے دوران، چین اور سیشلز نے ہمیشہ باہمی اعتماد، مضبوط تعاون اور ایک دوسرے کی ثابت قدمی سے حمایت کی روایت کو برقرار رکھا، جس کے باعث دونوں ممالک کی دوستی چٹان کی مانند مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چین-سیشلز تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں، اور صدر پیٹرک ہرمینئی کے ساتھ مل کر "بیلٹ اینڈ روڈ” اور چائنا افریقہ کوآپریشن فورم کے فریم ورک کے تحت باہمی فائدے کے لیے تعاون کو گہرا کرنے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے، اور چین-سیشلز اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے تیار ہوں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچایا جا سکے۔صدر پیٹرک ہرمینئی نے کہا کہ چین ہمیشہ سیشلز کا قابل قدر شراکت دار رہا ہے،جس نے عوامی فلاح و بہبود بہتر بنانے اور قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں سیشلز کو بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔ سیشلز ایک چین کے اصول پرکاربند رہے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم بنانے کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
Trending
- نرخ منجمد رکھنے سے سرکاری گیس کمپنی پر 819 ارب کا بوجھ
- قیدی وین سے حوالاتیوں کے فرار کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کے 5 افسران و اہلکاروں گرفتار، مقدمہ درج
- پیراگوئے کا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست
- کیا گووندا کو گولی اہلیہ نے ماری تھی؟ سنیتا آہوجا کا مبہم اور چونکا دینے والا بیان وائرل
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کیلئے نیا فنڈ قائم
- دو نقشوں کا سبق: "ہو چھن گاؤں” اور "ہوا جیانگ گھاٹی پل” کے تناظر میں چین کی طرزِ حکمرانی کا مشاہدہ
- چین اور سیشلز نے ہمیشہ باہمی اعتماد کی روایت کو برقرار رکھا، چینی صدر
- پارٹی کی حکمرانی اور قوم کو ترقی دینے کے عمل میں "فرنٹ لائن کمانڈ سینٹر” ہے، چینی صدر
- سیلاب اور خشک سالی سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کرنا ضروری ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں کنسرٹ کا انعقاد