News Views Events
Apna Watan

چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ

بیجنگ (پی این پی )چین نے آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق

ڈمی وار ہیڈ سے لیس تجرباتی میزائل بحرالکاہل میں مقررہ مقام پر گرا، میزائل تجربہ معمول کی فوجی تربیتی پروگرام کا حصہ تھا۔خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ تجربے کے بارے میں متعلقہ ممالک کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی، یہ تجربہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا گیا۔چینی سرکاری خبر ایجنسی نے واضح کیا کہ تجربے میں کسی خاص ملک یا ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.