امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے
دبئی (پی این پی)دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سالگرہ منانے 60 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے۔
دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی 77ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے، جہاں وہ اپنی 63 ہزار ایکڑ پر مشتمل انویرینیٹ اسٹیٹ میں قیام کریں گے، ان کی سالگرہ کی تقریبات آئندہ ہفتے شیڈول ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شیخ محمد کو انورنیس ایئرپورٹ پہنچنے پر سنجیدہ انداز میں دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں وہ اپنے اہلِ خانہ اور قریبی ساتھیوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں چہل قدمی کرتے بھی نظر آئے۔
ان کے ہمراہ ایک نجی طیارہ، تین ہیلی کاپٹر اور تقریبا 60 گاڑیوں پر مشتمل سیکیورٹی و سفری قافلہ موجود ہے، جس میں متعدد رینج روورز اور مرسڈیز گاڑیاں شامل ہیں۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.