بزنسکھیل

اسٹرائیک روٹیٹ نہ کرنے والے کا انٹرنیشنل کرکٹ میں رہنا مشکل ہے، مائیک ہیسن

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں آپ سیکھنے کے لیے نہیں ٹائٹل جیتنے کے لیے جاتے ہو۔

پی سی بی اسٹریٹ ڈرائیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ اگر کوئی فیلڈنگ اور اسٹرائیک روٹیٹ نہیں کرسکتا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں اس کا رہنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملٹی اسکلڈ کرکٹر کو ترجیح دوں گا، کھلاڑیوں کو میدان میں خود فیصلے کرنا سیکھنا ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہماری وائٹ بال ٹیم درست سمت میں جارہی ہے، بہتری کے لیے ابھی کام باقی ہے۔

یہ پڑھیں: ٹاپ لیول کا کوئی کرکٹر نہیں، زبردستی اے کیٹیگری نہیں دے سکتے، عاقب جاوید

گزشتہ روز اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم ہوم گراؤنڈ پر جیتنا بھول گئے تھے، میرے فارمولے کی وجہ سے پاکستان چار ٹیسٹ جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگز کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے سال میں ٹیسٹ میچز 5 سے 6، ون ڈے 8 سے 10 اور ٹی 20 35 سے زائد کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد پلیئر تین لیگز لازمی کھیلتا ہے جس کے 40 میچز ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button