سی پیک کے تحت سندھ میں 12 توانائی منصوبے مکمل

اسلام آباد(چائنہ ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سندھ کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقوں میں توانائی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جہاں 12 مختلف نوعیت کے بجلی منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں، ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار، ترسیلی صلاحیت اور صوبے کی مجموعی توانائی سلامتی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویز کے مطابق جو ویلتھ پاکستان کے پاس دستیاب ہے، سندھ بھر میں 12 بڑے توانائی منصوبے مختلف مالیاتی ماڈلز کے تحت مکمل کئے گئے ہیں جن میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی)، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور بلڈ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) شامل ہیں۔ضلع تھرپارکر میں 660 میگاواٹ کا اینگرو تھر پاور اینڈ مائن منصوبہ آئی پی پی ماڈل کے تحت 995 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا جو پاکستان کے وسیع مقامی کوئلے کے ذخائر کے استعمال کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

سی پیک
Comments (0)
Add Comment