اسلام آباد(چائنہ ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سندھ کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقوں میں توانائی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جہاں 12 مختلف نوعیت کے بجلی منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں، ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار، ترسیلی صلاحیت اور صوبے کی مجموعی توانائی سلامتی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویز کے مطابق جو ویلتھ پاکستان کے پاس دستیاب ہے، سندھ بھر میں 12 بڑے توانائی منصوبے مختلف مالیاتی ماڈلز کے تحت مکمل کئے گئے ہیں جن میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی)، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور بلڈ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) شامل ہیں۔ضلع تھرپارکر میں 660 میگاواٹ کا اینگرو تھر پاور اینڈ مائن منصوبہ آئی پی پی ماڈل کے تحت 995 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا جو پاکستان کے وسیع مقامی کوئلے کے ذخائر کے استعمال کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
Trending
- فیلڈ مارشل اور ایرانی صدر کے درمیان انتہائی مثبت ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ
- میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام
- حنا جاوید قتل کیس؛ ماہرہ خان، ہانیہ عامر سمیت شوبز شخصیات نے انصاف کا مطالبہ کر دیا
- پاکستان کو جولائی میں 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی اقتصادی معاونت موصول
- ریٹائرڈ افسران کی بیرونِ ملک منتقل، پنشن بھی غیر ملکی کرنسی میں لینے کا انکشاف
- فیینورڈ کے شائقین کا مخالف کلب کے شائقین پر آتش بازی مواد سے حملہ، پانچ زخمی
- ’ٹاکسک‘ کی شوٹنگ کے دوران کیارا کی پریگننسی کی خبر سن کر یش جذباتی ہو گئے
- پاور ڈویژن کی درآمدی کوئلے کی خریداری میں خامیوں کی نشاندہی
- ملک میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش
- لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ پر نفسیاتی برتری کیوں حاصل ہوگی؟
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔