چائنا میڈیا گروپ اور  روس کے متعدد  اداروں کے مابین تعاون کی دستاویزات پر دستخط 

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور  روسی صدر پیوٹن کی موجودگی میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے  شعبہ تشہیر  کےنائب سربراہ  اور  چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے بیجنگ میں روس کی وزیر ثقافت لیوبی مووا اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو کمپنی کے صدر ڈوبروژائف کے ساتھ بالترتیب ‘فلم پروجیکٹ پر تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت’ اور ‘دستاویزی فلموں اور خصوصی رپورٹس کے تعاون کو گہرا کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ سی ایم جی نے روس کی وزارت کھیل، نیشنل میڈیا گروپ، فنانس اینڈ اکنامکس یونیورسٹی، موبائل کمیونیکیشن میڈیا اور  ایکسپو فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں کے ساتھ بھی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

Comments (0)
Add Comment