چین میں جولائی کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس میں سالانہ 0.5 فیصد اضافہ

بیجنگ :(چائنا ڈیسک ) جولائی میں، بین الاقوامی درآمدی عوامل کے اثر ات کے تحت،  کنزیومر پرائس انڈیکس میں  ماہ بہ ماہ 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ سال بہ سال 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو چھوڑ کر بنیادی سی پی آئی  میں ماہ بہ ماہ 0.3 فیصد اور سال بہ سال 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر سی پی آئی  میں معمولی اضافہ جاری رہا۔ اندرون ملک بعض شعبوں میں مانگ میں اضافہ ہوا، تاہم درآمدی اور موسمی عوامل وغیرہ کے اثرات کی وجہ سے، پروڈیوسر پرایس انڈیکس ماہ بہ ماہ 0.7 فیصد کم ہوا، جبکہ اس میں  سال بہ سال 3.5 فیصد کا  اضافہ ہوا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

کنزیومر پرائس انڈیکس
Comments (0)
Add Comment