بیجنگ (چائنا ڈیسک ) چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک قومی ریلوے نے مجموعی طور پر 2.35 بلین ٹن کارگو منتقل کیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔اس عرصے کے دوران روزانہ اوسطاً 1 لاکھ 87 ہزار ریل کارز میں سامان لوڈ کیا گیا، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا۔