آکلینڈ(نیوزڈیسک)تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ابھی تک کھیلے گئے تینوں میچز میں پاکستان مطلوبہ ہدف نہ بنا سکا۔ پاکستانی بلے باز تیسرے میچ میں بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے، تیسرے میچ کے لیے 3 تبدیلیاں بھی کسی کام نہ آئیں۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ میں جاری 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جب کہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر نے ایک رن بنایا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔فخر زمان 19، اعظم خان 10، محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر ایک رن بنا سکے۔
واضح رہے پاکستان کی جانب سے تیسرے ٹی20 کے پلیئنگ الیون میں 3 بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے ان کی جگہ محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
Trending
- جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ کا انٹرویو، آڈیشن میں اداکاری ہی نہ کر سکیں
- انجنیئر مطیع اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن تعینات
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام