بیجنگ(نیوزڈیسک)بیجنگ میں چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں پرتشدد دہشت گردی واقعات کے عینی شاہدین کی زبانی تاریخ پر ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ، چی نان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ بارڈر گورننس کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں دہشت گردی واقعات کے متاثرین، گواہان اور خاندان کے افراد کی زبانی 12 سال قبل کاشغر شہر کی یے چھنگ کاونٹی میں دہشت گردی کے پرتشدد واقعے کے پس پردہ حقائق کو سامنے لایا گیا ہے۔
متاثرین نے کہا کہ سنکیانگ میں آج کا استحکام ، مشکل سے حاصل ہوا ہے اور اس کی مزید قدر کی جانی چاہیے۔
غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق، 1990 سے 2016 کے آخر تک، چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں ہزاروں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں بے گناہ افراد ہلاک ہوئے، سینکڑوں پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی جان بحق ہوئے، اور املاک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
Trending
- پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
- سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
- چین سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ