دبئی (سپورٹس ڈیسک) لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کی پہلی شرکت شامل ہے۔ لیگ نے اسٹار اسپورٹس کو آمدہ ٹورنامنٹ کے لئے اپنا آفیشل براڈکاسٹنگ پارٹنر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ شائقین کو اپنے پسندیدہ نیویارک سپراسٹار اسٹرائیکرز کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا ۔ ٹورنامنٹ میں یوراج سنگھ، راہول شرما، اسورو ادانا اور دیگر شامل ہیں۔ یہ مقابلے 8 سے 19 مارچ 2024 تک سری لنکا کے شہر کینڈی کے پلاکیلے اسٹیڈیم میں ہوں گے۔لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز جیسی اعلیٰ درجے کی ٹیمیں 90 گیندوں کے سنسنی خیز فارمیٹ میں حصہ لیں گی جو کھیل کا تیز ترین فارمیٹ ہے 12 ایکشن سے بھرپور دنوں پر محیط اس ایونٹ میں 7 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز بھی پہلی بار شرکت کررہی ہے اور وہ 22 سنسنی خیز میچوں میں حصہ لیں گی۔نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ کہا کہ انہیں خوشی ہے وہ لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں شرکت کررہے ہیں اور یہ میچز اب اسٹار اسپورٹس پر دیکھے جائیں گے یہ تعاون بے حد اہمیت کا حامل ہے۔
Trending
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری