واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ مریم نوازشریف کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کو سیاسی و معاشی شعبوں میں مکمل طور پر شامل کرنے کے لیے امریکا پاکستان ویمن کونسل کے علاوہ بھی اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین سے متعلق جب اس طرح کے فیصلے کیے جاتے ہیں تو امریکا کو ان فیصلوں سے خوشی ہوتی ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، امریکا کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا اور پاکستان کے مفاد کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط پاکستان ہی ایک خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جس سے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں۔
Trending
- وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، وفاقی وزیر صحت
- پمز اسپتال سانحہ پر شعیب اختر کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
- وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم؛ درخواست گزاروں کی تعداد 52 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی
- رمیز راجا نے شاہین آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ سے عدم موجودگی کی اصل وجہ بتا دی
- اپنے شوہر کی پہلی نہیں واحد بیوی بننا چاہوں گی؛ معروف اداکارہ نے اپنی چوائس بتادی
- صوابی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد
- مراکش کے مڈ فیلڈر پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین نوعمر کھلاڑی بن گئے
- معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل
- لاہور؛ مسافروں کو نشہ آور مشروب پلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار