بیجنگ ()
سیرالیون کے صدر جولیس مادا بئیو ،رواں سال چین کا دورہ کرنے والے پہلے افریقی سربراہ ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک انٹرویو دیا۔
چینی رہنما شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کیے گئے تین بڑے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور ہمیں اس بارے میں غورو فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ وقت کے ساتھ کس طرح قدم ملا کر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس نئےنقطہ نظر کا مقصد آج کی دنیا کی موجودہ حالت کو سمجھنا اور یہ تلاش کرنا ہے کہ چین عالمی سطح پر کس طرح زیادہ فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کی صورتِ حال پیچیدہ ہے اور اس دنیا میں ہر روز کئی واقعات رونما ہو رہے ہیں اور وہ سب اچھے نہیں ہیں. ہماری توجہ ان معاملات سے ہٹ گئی جو ہمیں بہتر بنا سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس قدر مصائب ہیں لیکن لوگ غربت میں کمی کے بجائے غیر ضروری تنازعات پر پیسہ خرچ کر رہے ہیں، لہٰذا چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائیزیشن انیشی ایٹو دراصل دنیا کی توجہ دوبارہ اصل معاملات کی جانب مرکوز کر رہے ہیں۔ یوں کہہ سکتے ہیں کہ “ہاں، یہ وہ مسئلہ ہے جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں، اور یہ وہ مسئلہ ہے جسے ہمیں حل کرنا چاہیے.”
Trending
- حارث رؤف کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی خواہش، سری لنکا سیریز پر نظریں
- پیرس ڈکیتی کیس: کِم کارڈیشین نے صرف ایک یورو معاوضہ کیوں طلب کیا؟
- سونے اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی
- بحری اصلاحات میں این ایل سی کا اہم کردار، جدید نظام سے بندرگاہی سرگرمیوں کی نگرانی
- ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ثنا عارف کی متاثر کن کہانی
- وسیم اکرم نے فخر عالم کی پرانی ڈانس ویڈیو شیئر کر دی، مداح حیران
- درآمد شدہ موبائلز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان
- پیٹرول اسکیم؛ وزیراعظم کی انتظامیہ اور پمپ عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
- جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں