جوہانسبرگ یونیورسٹی میں چائنامیڈیا گروپ کی میزبانی میں “چائنا ان سپرنگ” گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا جنوبی افریقی اجلاس منعقد ہوا۔ اس مکالمے میں “نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ چین-افریقہ سنہری دور کو بااختیار بنانا” کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جوہانسبرگ میں چینی قونصلیٹ جنرل کے نمائندے، جنوبی افریقہ کی حکومت، مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ، اور معروف تھنک ٹینکس اور اسکالرز وغیرہ نے شرکت کی۔ اس دوران مختلف موضوعات جیسے کہ چین کا جدید کاری کا کامیاب تجربہ ،مصنوعی ذہانت چین-افریقہ تعاون کے لیے مواقع اور چین کی جانب سے نئی معیاری پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے سے دنیا کے سامنے آنے والے مواقع اور افریقہ ان سے کیسے سیکھ سکتا ہے وغیر ہ پر تبادلہ خیال ہوا ۔
جوہانسبرگ میں چینی قونصل جنرل پین چنگ جیانگ نے کہا کہ چین کی جدیدیت کے نقطہ نظر نے ترقی پذیر ممالک کے لیے جدید بننے کے راستے کے انتخاب کو وسیع کر دیا ہے اور بنی نوع انسان کو بہتر سماجی نظام کی تلاش کے لیے ایک چینی حل فراہم کیا ہے۔ چین کی جدید کاری کی کامیابیاں افریقہ کی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرتی ہیں اور افریقہ کی جدیدیت کے راستوں اور بہتر سماجی نظام کی تلاش کے لیے نئی مدد فراہم کرتی ہیں۔ جس سے اعلیٰ سطح کے چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ ملتا ہے۔
Trending
- پیٹرولیم بحران؛ ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی؟
- ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی
- پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت
- ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون سی بالی ووڈ اداکارہ تھیں؟
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ