پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 کیسز میں ریلیف مل گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق وزیراعظم کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔
اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، اس سلسلے میں عمران خان کے وکلا نعیم پنجوتھا، سردارمصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز میں وکیل نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کو عدالت طلب کیا جائے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ پہلے عمران خان کی درخواستِ بریت پر بحث کر لیں، اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہو گیا تو کون ذمے دار ہو گا؟
وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، زمان پارک آپریشن کیا گیا، وارنٹ نکالے گئے، حکومت کا کام سیکیورٹی مہیا کرنا ہے، عمران خان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔
جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی، درخواست پروڈکشن پر نہیں۔
عمران خان کی درخواست مسترد
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف ایما کا کردار ہے، ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے، بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی طرح کا کردار رکھا، دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا نہ بتایا گیا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔
جج شائستہ کنڈی نے سوال کیا کہ کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہوچکے ہیں؟ جس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہوچکے۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے بریت کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
Trending
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
- امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے
- عدالتیں سڑکوں کی تعمیرات نہیں، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے ہیں، سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ
- ساؤتھ چائنا سی سیکیورٹی راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ کا ہانگ کانگ میں انعقاد
- آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، چینی وزارتِ خارجہ
- فیفا ورلڈکپ: اسپین، ارجنٹینا، فرانس، انگلینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچتے ہی نئی تاریخ رقم
- چینی صدر عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- قدرتی آفات کے دوران چینی سائنس و ٹیکنالوجی کی قوت کا مظاہرہ
- دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں میں شامل MSC ERICA کراچی پورٹ پہنچ گیا
- پاکستانی محقق کا سیلاب سے متاثرہ مقامی آبادی کی مدد کے لئے چین کے موسمیاتی تجربات سے استفادہ