گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)ملک میں 9مئی واقعات کے کیسز کا پہلافیصلہ گوجرانوالہ میں سنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث ملزمان کا فیصلہ سناتے ہوئے 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال قید کی سزا کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ حساس تنصیبات پر حملے ،جلاؤ گھیرائو کا مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔
نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے. مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت دس پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا جبکہ چار گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔
تھانہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کیا۔
اس کیس میں عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے۔ نامزد متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضمانت پر ہیں۔
Trending
- میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا
- تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری
- رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
- اگست میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
- جسمانی معذوری کو شکست دے کر پاکستانی نوجوان نے لاکھوں کا کاروبار کھڑا کر دیا
- ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال، بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم
- سوشل میڈیا پر ریٹرو ٹرینڈ کا راج، پاکستانی ستارے بھی پیچھے نہ رہے
- پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ
- پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، احسن اقبال
- وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
Prev Post