بہار کے موسم میں،چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے نے بیجنگ میں ایک تبادلہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں چین میں تعینات متعدد ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں کو دوستی کا اشتراک کرنے کی دعوت دی گئی۔
اس دن عید الفطر تھی ۔ اس موقع پر نیک خواہشات کے ساتھ، 49 ممالک کے 76 غیر ملکی دوستوں نے چین کے سنکیانگ کی کہانی سنی، سنکیانگ میں اپنے تجربات بیان کیے، سنکیانگ کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا اور مشترکہ طور پر دوستانہ تبادلوں کا ایک نیا باب رقم کیا۔
ایکسچینج میٹنگ کی سپیکنگ ٹیبل پر کھڑے ہو کر، چین میں شام کے سفیر حسن نے سنکیانگ سے کہا: “مجھے یقین ہے کہ کچھ مغربی ممالک کی طرف سے چین، خاص طور پر سنکیانگ کے بارے میں جو جھوٹ بولے گئے ہیں، وہ آپ کی خوشحالی اور کامیابی میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔”
سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ایک اہم مقام کے طور پر، چین کے سنکیانگ اور پاکستان کے درمیان تعاون میں تیزی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں فریقوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان تبادلے جیسے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
اجلاس میں تمام سفیروں نے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کی بات کی ۔ان کا کہنا تھا کہ جس چیز کے ہم سب سے زیادہ منتظر ہیں وہ تعاون ہے۔
Trending
- جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- لارڈز ٹیسٹ: سلمان علی آغا کے شاندار کیچ نے سب کو حیران کر دیا
- مشہورِ زمانہ پب جی موبائل کے خالق فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
- حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمت کا اعلان
- گجرات میں انسانیت سوز واقعہ، 4 سالہ لاپتہ بچی زیادتی کے بعد قتل
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی
- بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
- ،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی