فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا کہ “فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت فلسطین اسرائیل تنازعے کے دو ریاستی حل تک پہنچنے میں مددگار نہیں” اور امریکہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی مخالفت کرتا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا میں استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ فلسطین کا استحکام ہے اور فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں 181 اور 194 پر عمل درآمد نہیں کیا، اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی قانونی حیثیت مشکوک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی صدر امریکہ کی جانب سے ویٹو استعمال کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکی حکومت اسرائیل کی ان پالیسیوں کی مکمل ذمہ دار ہے جو تمام بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
Trending
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
- ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل