ملک میں کل ضمنی الیکشن ہونے جارہی ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنےکی منظوری دے دی، جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ دوسری طرف ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر بھی پابندی عائد ہے۔
اتوار کو قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔
ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔
دستے دو روز کیلئے دستیاب ہوں گے، فورسز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گی۔
موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔
محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔
سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی ہے۔
کوریج پر پابندی ڈی آر او نےعائد کی، کیونکہ جنرل الیکشن پر آر او آفس کے شیشے ٹوٹے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کوریج کے باعث سامان کی ترسیل میں خلل پیدا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن ترسیل کی فوٹیجز خود جاری کر ے گا۔
Trending
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور سے صنعتی ترقی کا نیا مرحلہ
- خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمد
- محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
- کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے پا گیا
- معاشی بہتری؛ ملک میں نجی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ
- ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
- کامن ویلتھ گیمز 2026: میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا کی حکمرانی، کئی تاریخی ریکارڈز قائم
- کنگنا رناوت نے جین زی کو ’جنریشن گٹر‘ کہنے کے چند دن بعد ’ہیپی فرینڈشپ ڈے‘ وش کر دیا
- گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
- گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل؛ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور