دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کمپیئر معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے۔
معین اختر محض اداکار ہی نہیں، بلکہ ایک دور کا نام تھا ،جنھوں نے فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھائی۔ 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھا، کیونکہ فلم ہو ٹی وی یا پھر اسٹیج ڈرامہ، انہوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
معین اختر کو جہاں اہم شخصیات کے انداز کی نقالی پر ملکہ حاصل تھا وہیں انہوں نے ٹی وی پرشائقین کو مزاح کے ایک نئے انداز سے بھی روشناس کرایا جو کہ ان ہی کا خاصہ تھا، ٹی وی پر جہاں انہوں نے انور مقصوداور بشریٰ انصاری کے ساتھ مل کر کئی شاہکار پروگرام پیش کئے وہیں منچلےنوجوان سےلے کر ایک سنکی بوڑھے تک کے کردار بھی ادا کیے جنہیں دیکھ کر آج بھی ہونٹوں پرہنسی مچل جاتی ہے۔
معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں میں ’روزی‘، ’انتظار فرمائیے‘، ’بندر روڈ سے کیماڑی‘، آ’نگن ٹیڑھا‘، ’اسٹوڈیو ڈھائی‘، ’اسٹوڈیو پونے تین‘، ’یس سر نوسر ‘اور’عید ٹرین‘ شامل ہیں۔ ڈرامہ ’روزی‘ میں ان کا کردار شاید کبھی نہ بھلایا جاسکے۔ معین اختر کے کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔
معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ ساتھی فنکاروں کے مطابق پاکستان کی ثقافت کو ڈراموں اور شوز کے ذریعے معین اختر نےجس طرح سے متعارف کروایا کوئی دوسرا شاید ہی یہ کام اس خوبی سے کرسکے۔ معین اختر کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سمیت کئی اہم قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزسے نوازاجاچکا ہے۔
Trending
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
- The emotional story behind the Spanish football star’s long hair has been revealed.
- ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا
- پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- ملتان: محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام ثقافتی ورثے سے آگاہی واک، عوام اور طلبہ کی بھرپور شرکت
- آپریشن العزم؛ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی
- ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، بابر اعظم
- بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ عوام نکلیں تو نظام ختم ہو جائیگا، سلمان اکرم راجا
- پاکستان کیخلاف سیریز، جو روٹ انگلینڈ کے عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار
- دریاؤں میں سیلابی صورتحال، آئندہ 24 گھنٹے اہم، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری