چین ۔سربیا میڈیا تھنک ٹینک سیمینار اور “بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی اقدار اور عملی کامیابیاں” (سربیا ورژن) پر تھنک ٹینک کی رپورٹ کے اجراء کی تقریب سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں چین اور سربیا کے سرکاری حکام سمیت دونوں ممالک کے مین اسٹریم میڈیا اور تھنک ٹینکس کے سربراہان سمیت تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجود مہمانوں کے خیال میں چین اور سربیا کے درمیان ہر سطح پر تبادلوں اور تعاون کے فوائد کو فعال طور پر بروئے کار لانا ضروری ہے ، اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں دانشمندی اور طاقت کا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ سربیا کے وزیر تعمیرات، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر ویسک نے کہا کہ حالیہ برسوں میں سربیا کی معیشت کی تیز رفتار ترقی چین کی حمایت سے لازم و ملزوم ہے۔ سربیا چین کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کے تعاون منصوبوں کو آگے بڑھانے کی امید کرتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں سربیا اور چین کے درمیان عملی تعاون مزید اعلیٰ سطح تک پہنچ جائے گا۔
اس سے قبل انتیس اپریل کو ، پہلا چین سربیا ثقافتی تبادلہ فورم بلغراد میں منعقد ہوا۔ چین اور سربیا کے تقریبا 50 ماہرین، اسکالرز، حکومتی اور صنعت کے نمائندوں نے چین اورسربیا کے ثقافتی تبادلوں کی ترقی، چینی اور سربیا کی تہذیبوں کے مابین مکالمے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین۔ سربیا کے افرادی اور ثقافتی تبادلے کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
سربیا کی حکومت کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نکولک نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی کو مزید گہرا کرے گا اور مستقبل میں گہرے تعاون کی بنیاد رکھے گا۔
Trending
- پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا 19 ستمبر سے آغاز، 21 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا
- پاکستان پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن پر ہے، ترقی کا تسلسل جاری رہے گا، وزیر خزانہ
- پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی
- مسلم لیگ نئے صوبوں کے حوالے سے بھرپور مہم چلائے گی، نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں، چوہدری سالک حسین
- رونالڈو کے النصر چھوڑنے کی قیاس آرائیاں، جنوری میں کلب سے علیحدگی کا امکان
- ٹام کروز ماضی میں جینا پسند نہیں کرتے، اپنے مستقبل کے عزائم بتادیئے
- بحری رابطہ کاری؛ کراچی پورٹ کا عالمی اسکور تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا صوبائی انتظامی ڈھانچے اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مؤقف
- پاکستان کا چین سے 30 ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ