اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے نئے دور کے سات ماہ بعد غزہ کی صورت حال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، قیدیوں کی غیر مشروط رہائی اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کے مطالبے میں سے کسی پر بھی حقیقی عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ رفح پر حملے کے نتیجے میں ہزاروں شہری شہید اور زخمی نیز لاکھوں بے گھر ہو جائیں گے۔ انہوں نے اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ رفح میں زمینی فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
انتونیو گوتریس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انسانی ہمدردی کے قافلوں کو فوجی اہداف کے طور پر نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے اور انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کی بلا روک ٹوک اور تیز رفتار رسائی کو آسان بنائے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ “دو ریاستی حل” فلسطین اسرائیل مسئلے کا درست حل ہے۔
Trending
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
- چین سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین میں “ثقافت اور سیاحت کی ترقی کے لیے 15 واں پانچ سالہ منصوبہ” جاری
- میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی ٹیم میں واپسی