عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ9 مئی پر جوڈٰشل کمیشن بنائیں یا پھر ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں۔ ہمارے گھر پر چھاپے مارتے ہیں بچے اٹھاتے ہیں اور زیوراور پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے۔ اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے۔ نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے۔ ہماری جان چھوڑیں ہمارے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔ عمران خان سے احترام کا تعلق ہے آئندہ پیشی پر ان سے ملاقات ہوتی ہے یا نہیں معلوم نہیں۔ موجودہ حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں پلگ میں کچرا پھنس چکا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے۔ عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے۔
اس سے قبل شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس کونوٹس جاری کیا اور سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔ آئندہ تمام مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
Trending
- لاہور: بلیک کاربن آلودگی میں فوسل فیول کا کردار دوگنا سے بھی زائد
- بھارت اور جاپان کے تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت
- فاطمہ ثناء شیخ نے صنفی تعصب پر آواز اٹھادی، خواتین کو خود جدوجہد کرنا ہوگی
- 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ فیسلٹی پروگرام؛ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- ڈنمارک کے ویزے کا جھانسہ؛ لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
- امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے نا اہل قرار
- Hira Mani bold photoshoot sparks intense criticism on social media
- پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا آغاز، 70 درخواستیں موصول
- لاہور میں ہوا کی رفتار بڑھنے سے فضائی آلودگی میں کمی متوقع
- برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کا محتاط آغاز، اننگز کی شکست کا خطرہ بدستور موجود