بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے وزیر خارجہ وانگ ای کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے اور قازقستان اور تاجکستان کا سرکاری دورے کرنے کے حوالے سے سوال کیا کہ اس بارے میں چین کی توقعات کیا ہیں؟
ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس رواں سال 20 سے 21 مئی تک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگا۔ ملاقات کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال، شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے امکانات اور مختلف شعبوں میں تعاون شامل ہیں۔ چین ، “شنگھائی سپرٹ” کو مزید فروغ دینے، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے، چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے مواقع کو بانٹنے کے لیے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، تاکہ ہر رکن ملک کے عوام ،شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
Trending
- پیٹرولیم بحران؛ ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی؟
- ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی
- پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت
- ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون سی بالی ووڈ اداکارہ تھیں؟
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ