راولپنڈی: دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے عراق کے سفیر حامد عباس لفتا نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے تجربات کو شیئر کرنے اور اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفادات بالخصوص دفاع کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے اپنی مسلح افواج کے لیے بہترین تربیتی سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔خاص طور پر انسداد دہشت گردی سے متعلق تربیت کیلئے متعدد بیرونی ممالک ان سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں ۔
وزیردفاع نے پاکستان میں مزید تربیتی سہولیات سے استفادہ کرنے کے لیے آنے والے معززین کی حوصلہ افزائی کی۔
دورے پر آئے ہوئے سفیر نے عراق کے عوام اور حکومت کے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اپنے دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاع کے شعبے میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Trending
- پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ
- پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، احسن اقبال
- وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت