اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل میں فالٹ سے انٹرنیٹ متاثر ہے، 27 اگست تک کیبل ٹھیک ہوجائےگی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سیدامین الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے اور سوشل میڈیاسروس میں خلل پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ وزیر مملکت نے پریس کانفرنس میں وجوہات دیں، سب میرین کنسورشیم نےآگاہ کیا کہ سب میرین کیبل میں فالٹ سےانٹرنیٹ متاثر ہے، 7 فائبر آپٹک کیبل پاکستان آتی ہیں جن میں سے ایک خراب ہے، 27 اگست تک کیبل ٹھیک ہوجائےگی۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا، 2006 میں ویب مینجمنٹ سسٹم موجود تھا، مارچ 2019 میں فائر وال کا نظام منظور ہوا تھا اور 2019 میں اس سسٹم کی اپ گریڈیشن شروع کی گئی، اس سسٹم کو کہیں فائروال یا کوئی اور نام دیا جاتا ہے، ہمارے ہاں اسے ویب مینجمنٹ سسٹم کہتے ہیں۔
اس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سوال کیا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم یا فائر وال سسٹم سوشل میڈیا اکاونٹس اور موادکو متاثرکرتا ہے تو آپ تو بلاک کردیں گے مگر اس کے اثرات کیا ہوں گے؟ کیا انٹیلیجنس ایجنسی کے پاس یہ قابلیت ہے کہ وہ خود مداخلت کرکے چیزوں کو بلاک کردے؟ اس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ یہ سسٹم آپ کے دور حکومت میں ہی لایا گیا تھا۔
اجلاس میں سید امین الحق نے سوال کیا کہ بتایا جائے انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہیں؟ فائروال لگا ہے یا نہیں ؟ میڈیا کو پی ٹی اے آگاہی دے تاکہ عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ فائر وال لگائی جائے، پی ٹی اےعمل کررہا ہے، یہ معلوم نہیں فائروال کی وجہ سے سسٹم سست ہوا، فائروال کی اپ گریڈیشن پہلی بار نہیں ہورہی مگر فائروال سے متعلق مکمل وضاحت وفاقی حکومت دے سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وی پی این ہم بند ہی نہیں کرسکتے، یہ خبر غلط ہے کہ کہ وی پی این بند ہورہا ہے۔
بعد ازاں کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی سے فائروال پر تکنیکی بریفنگ طلب کرلی۔
Trending
- اداکارہ رمشا خان نے شادی کے فوراً بعد بڑا فیصلہ کرلیا
- ایران جنگ میں نیا خطرہ، کندھے پر رکھ کر چلنے والے میزائل امریکی فضائی طاقت کیلئے نیا چیلنج قرار
- سری لنکا کے اسٹار وکٹ کیپر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے
- فضا علی نے شوہر کے ہمراہ غیر اخلاقی کلپ پر معافی مانگ لی
- وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، معاشی صورتحال پر بریفنگ
- 2024 سے ابتک 10 امریکی سائنسدان لاپتہ یا ہلاک، معاملہ پراسرار ہو گیا
- پی ایس ایل 11: گلین میکسویل نے اہم سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کر دی
- آسٹریلوی اداکارہ کے کیٹی پیری پر ہراسانی کے سنگین الزامات، پولیس کی تحقیقات
- پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے
- پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی