دو سال بعد منکی پاکس کی وبا نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری میں بڑے پیمانے پر تشویش پیدا کردی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق منکی پاکس کی وبا افریقہ سے یورپ اور ایشیا تک پھیل چکی ہے۔ سویڈن اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اس وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے منکی پا کس کی وبا کو “بین الاقوامی تشویش کی صحت عامہ کی ہنگامی حالت” قرار دیا ہے۔
سی ایم جی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں منکی پاکس کے دو کیسز پائے گئے ہیں اور ایک اور مریض کے نمونے تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں جس سے اب ملک میں اس وبا کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق 15 اگست کو پاکستان کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ ملک میں 2024 کے بعد سے منکی پاکس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آیا ہے۔ رواں سال اب تک منکی پاکس کے مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسز کی یہ تعداد گزشتہ پورے سال سے تجاوز کر گئی ہے ۔
Trending
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا