اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.4ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے مردان، ملاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر، چارسدہ ،مانسہرہ ، بٹ گرام میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔
اس کے علاوہ مانسہرہ صوابی، اپردیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان میں بھی زلزلہ آیا جبکہ مانسہرہ میں لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پنجاب کے اضلاع فیصل آباد،چکوال، اٹک میں دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین کے اندر گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور افس سے کلمہ طعبیہ کا ودر کرتے باہر نکل ائے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Trending
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا
- انٹرنیشنل اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سی چھوان میں میاں ژو نیو ایئر پینٹنگ ولیج کا دورہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ