فتح جنگ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایت پر فتح جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ریونیو کے امور میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کو عوامی اور انتظامی سطح پر انتہائی اطمینان بخش قرار دیا گیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہیں ضلعی انتظامیہ کے لیے رول ماڈل کا درجہ دیا گیا۔کچہری کے دوران عوام نے بلاک کھیوٹوں کو ان بلاک کرنے کی استدعا کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر میڈم حمیرا شاہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار کو اس مسئلے کے جلد از جلد حل کے احکامات دیے۔میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے شہریوں نے کوڑا کرکٹ جلانے کی شکایت کی، جس سے فضائی آلودگی پیدا ہو رہی ہے۔ اس پر بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے اے سی حمیرا شاہ نے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، عمائدین علاقہ، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملک سہیل کمڑیال اور سردار افتخار احمد خان نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور چوہدری شفقت محمود کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
Trending
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ
- شہداء کے معاوضے کیلیے فنڈز نہیں، ڈپٹی کمشنر کے جواب پر متعلقہ حکام اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
- لیونل میسی کی اسپین میں ایک اور فٹبال کلب خریدنے کی تیاری
- سشانت سنگھ کو قتل اور اس کی سیکریٹری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اہم انکشافات
- وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی
- ایم ایل ون منصوبے نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- انگلینڈ کے اولی رابنسن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے 50ویں بولر بن گئے
- دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’ڈیول‘ کا تعلق ’کاکروچ احتجاج‘سے جوڑ دیا گیا