اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے،پاسپورٹ اور نادرا بہترین کام کررہا ہے، ماضی میں پاسپورٹ آفس میں 6، 6 ماہ کا بیک لاگ رہا ہے، نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ بھی 6،6 ماہ نہیں ملتے تھے۔
اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ آفس میں اتنی زیادہ بہتری آئی ہے کہ ہم لوگوں کو فخر سے بتاسکتے ہیں کہ آپ ہمارے مراکز میں جائیں، آپ کو عزت بھی ملے گی، آپ کا کام بھی جلدی ہوگا اور آئی ڈی کارڈ یا پاسپورٹ بھی بروقت ملے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف میرے بس میں ہوتا تو اتھارٹی کا اعلان کرکے جاتا لیکن چونکہ اس سے بہت سارے محکمے منسلک ہیں لیکن پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہی ادارے کا واحد حل ہے، بیساکھیوں کا خاتمہ اتھارٹی کے قیام سے ہی ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہم کسی نہ کسی طرح اس ادارے کو اتھارٹی بنوائیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اتھارٹی کے بغیر لوگوں کی سال سال دو دو سال کی تنخواہیں نہیں جارہی تھیں، چیزیں منگوانی ہوں تو چیزوں کو فائلوں سے گزر کر جانا پڑتا ہے، یہ سب چیزیں اٹھارٹی کے قیام سے ہی فوری ختم ہوں گی اور مجھے امید ہے کہ ہم اسے جلد از جلد بنوانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے خوشخبری سنائی کہ ایک ہفتے میں ملک کے 14 سے 16 شہروں میں 24 گھنٹے کھلنے والے نادرا کے دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کردیے جائیں گے، جہاں شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پاسپورٹ آفس کو فوری طور پر 24 گھنٹے کی سہولت شروع کی جارہی ہے، لاہور اور دیگر جگہوں پر ماڈل آفسز بنانے کی ضرورت ہے جبکہ کراچی میں ماڈل آفس کے لیے جگہ پر بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر موجود مافیاز کے خلاف ایف آئی اے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کررہی ہے، یہ کارروائی جاری رکھنا ہوگی، اس مافیا کو ختم کرنا ہوگا۔
Trending
- وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ
- حسن علی سے متعلق وائرل ویڈیو جھوٹی نکلی، اہلیہ نے افواہوں کی تردید کردی
- امریکی دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے اہم سفری ہدایت
- والدہ کو عمرہ ویزے پر ساتھ لے جا کر یورپ جانے کی کوشش ناکام، 4 مسافر آف لوڈ
- لامین یمال کے والد کی عمر جان کر مداح حیران، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
- این سی سی آئی اے نوٹس پر نورین نیازی کا تحریری جواب جمع، الزامات مسترد
- فیفا ورلڈکپ: فائنل میچ میں ٹرمپ کو سبکی کا سامنا، ارجنٹائنی کھلاڑی کا ہاتھ ملانے سے انکار
- برطانوی وزیراعظم کا بجلی کے بلوں پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
- سی سی پی نے ایم سی آئی بیورو پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
- اسپین میں ورلڈ کپ فتح کا جشن ماتم میں بدل گیا، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، متعدد زخمی