روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیےکوشش کر رہا ہے۔
یوریشین اکنامک یونین کی سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران پوٹن نے کہا کہ حال ہی میں سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے روس کے دورے کا دوران اپنے ملک کو روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔روس کا خیال ہے کہ سلوواکیہ ایک غیر جانبدارانہ حیثیت رکھتا ہے اور روس اس تجویز کے لیے تیار ہے ۔پوٹن نے یہ بھی کہا کہ 2021 میں ان سے بات چیت میں امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے میں تاخیر کی تجویز دی تھی۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس یقینی طور پر اپنی سرزمین پر حملوں کا جواب دے گا اور ضرورت پڑنے پر روس دوبارہ “ہیزلنٹ” میزائل کا استعمال کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس 2025 میں خصوصی فوجی آپریشن کے تمام طے شدہ اہداف حاصل کرنا جاری رکھے گا جو اس کی اولین ترجیح ہے۔
Trending
- پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت
- ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون سی بالی ووڈ اداکارہ تھیں؟
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو