بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے متعلقہ چینی کمپنیوں کو “فوج سے متعلق کاروباری اداروں” کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کے بے جا استعمال ، مختلف ناموں سے امتیازی فہرستیں بنانے، چینی کاروباری اداروں پر غیر معقول دباؤ اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا حق چینی عوام کا بنیادی حق ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط اقدامات کو درست کرے اور چینی کمپنیوں کے خلاف اپنی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور “لانگ آرم “اختیارات کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق ،ان کے مفادات اور ترقی کے اپنے جائز حق کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اختیار کرے گا ۔
Trending
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
- چین مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے اندرونی اور ضمنی خطرات پر خاص توجہ دیتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جب اے آئی دنیا کو “لکھنے” لگے: ہم ایک بےآواز علمی جنگ کے سامنے کھڑے ہیں