بیجنگ:چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کا برآمدی پیمانہ پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال 7.1 فیصد اضافہ اور مسلسل آٹھ سال تک نمو برقرار رہی ہے۔ 2024 میں ،چین کی اشیاء کی تجارت کا درآمدی و برآمدی پیمانہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ، اور چین اس حوالے سے مسلسل آٹھ سالوں تک دنیا کا سب سے بڑا ملک رہا ، جس میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی برآمدات چین کی کل برآمدی مالیت کا 98.9فیصد بنتی ہیں۔ سازوسامان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری، کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور خام مال مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی برآمدی مالیت بالترتیب 14.69 ٹریلین یوآن، 5.43 ٹریلین یوآن اور 3.12 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے۔ ان میں انٹیگریٹڈ سرکٹس، فلیٹ پینل ڈسپلے ماڈیولز، جہازوں اور آف شور انجینئرنگ آلات اور دیگر مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب 18.7 فیصد، 18.1 فیصد اور 60.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
Trending
- انگلینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کے شاندار استقبال پر وسیم اکرم کی تنقید
- کترینہ کیف نے بڑھتے وزن پر تنقید کے بعد صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے، پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے، عطا تارڑ
- Will Ronaldo represent Portugal alongside his son in the 2030 World Cup?
- اے آئی اداکارہ کی انٹرویو کے دوران ایسی فاش غلطی جس نے سب کو حیران کردیا
- ہمیں پُرامن رہنے کی سزا دی جارہی ہے، 5 اراکین قومی اسمبلی اور 1 وزیر گرفتار ہیں، بیرسٹر گوہر
- ایشین گیمز: منگل کو پاکستان کے مختلف کھیلوں کے کھلاڑی اہم مقابلوں میں مدمقابل ہوں گے
- بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ انتقال کرگئیں
- پاکستان اور روانڈا میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کیلیے اہم پیشرفت