دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منگل کی شام آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ کے بعد گلف جائنٹس کے بولنگ آل راؤنڈر مارک اڈیئر نے ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ٹیم کی لچکدار کارکردگی پر روشنی ڈالی ہے۔
کم اسکورنگ والے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنے کے باوجود جہاں ڈیزرٹ وائپرز نے سیم کرن کے ناقابل شکست 42 اور شیرفین ردرفورڈ کے تیز ترین 40 رنز کی مدد سے کامیابی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا ، آئرش اسٹار مارک ایڈائر نے گلف جائنٹس کیمپ میں غیرمتزلزل عزم اور مثبت نقطہ نظرکو اجاگر کیا۔
یہ ایک سخت مقابلہ تھا تاہم اس کا نتیجہ حق میں نہ نکلا
مارک ایڈیئر نے اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہدف کا دفاع کرنے میں زبردست عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے پاس یقینی طور پر میچ جیتنے کے مواقع موجود تھے اور ہم نے وہاں مقابلہ کیا۔ اگرچہ اس بار نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن یہ جانتے ہیں کہ ہم میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مارک ایڈائر کا مثبت رویہ ٹیم کی اجتماعی رویہ کا عکاس ہے کیونکہ وہ مقابلے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
آئرلینڈ کے اسٹار نے مزید کہا کہ سیزن میں ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں ہم مضبوطی کے ساتھ واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Trending
- سندھ پولیس کو قتل کے مقدمے میں 5 سال سے مطلوب اشتہاری لاہور سے گرفتار
- لیور پول کے بعد فٹبالر محمد صلاح کی اگلی ممکنہ منزل کونسی ہوگی؟
- لامین یامال کی گرل فرینڈ کی ’بری خبروں‘کی پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا
- موبائل پیکج نہ کرنے پر مسلح شخص کی دکاندار پر فائرنگ
- اے سی سی ویمن ٹی 20 کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت میچ 5 ستمبر کو ہوگا
- گووندا اور کرشمہ کپور کا تعلق سنیتا آہوجہ سے چھپا ہوا نہیں تھا، ساتھی اداکارہ نے راز کھول دیا
- غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان آمد، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم
- حکومت اعلامیہ جاری کرے کہ سسٹم تباہ نہیں ہوا بلکہ ٹھیک چل رہا ہے، پی پی رہنما
- ہاکی ورلڈکپ: قومی کھلاڑیوں اور کوچز کیلیے 2 کروڑ کا الاؤنس اکاؤنٹ میں منتقل
- جہلم میں سنجے دت کے والد کا آبائی گھر سامنے آگیا، ویڈیو وائرل