گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
دبئی () اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ، کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔ اس تعاون میں خصوصی برانڈنگ اور شائقین کی مصروفیت کی سرگرمیاں، کھلاڑیوں کے دورے شامل ہوں گے، اور ہونہار کھلاڑیوں کو نیٹ پلیئرز کی حیثیت سے گلف جائنٹس کے پریکٹس سیشنز میں حصہ لینے کے مواقع پیدا ہوں گے۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا حصہ رہنے والے گلف جائنٹس کے کھلاڑیوں نے حال ہی میں اکیڈمز کا دورہ کیا اور بچوں سے بات چیت کی۔ انگلش وکٹ کیپر بلے باز اولی رابنسن اور ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ایس پی ایس اے کا دورہ کیا جبکہ نمیبیا کے آل راؤنڈر گیرہارڈ ایراسمس اور کوچ اوٹس گبسن نے سوانٹنز کرکٹ اکیڈمی میں وقت گزارا۔
جلد ہی اڈانی اسپورٹس لائن “لٹل جائنٹس” کے نام سے ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی اور متحدہ عرب امارات کے کئی اسکول اس میں حصہ لیں گے۔
Trending
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ترقی پذیر معیشتوں کیلیے اہم موقع ہیں، بلال بن ثاقب
- پنجاب حکومت کا نالہ لئی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
- ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس جیولن مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار