بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
شی جن پھنگ نے ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ٹرمپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ نئی امریکی صدارتی مدت میں چین اور امریکہ کے تعلقات کا اچھا آغاز ہوگا اور چین ایک نئے نکتہ آغاز سے تعلقات میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت کے لئے تیار ہے۔
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ دونوں اپنے اپنے خوابوں کی پیروی کررہے ہیں اور اپنے للوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں، دونوں ممالک شراکت دار اور دوست بن سکتے ہیں، ایک دوسرے کی کامیابی میں حصہ ڈال سکتے ہیں اور مشترکہ خوشحالی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس سے دونوں ممالک اور پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ لازمی ہے کہ مختلف قومی حالات کے حامل دو بڑے ممالک چین اور امریکہ میں کچھ اختلافات ہوں تاہم اہم بات یہ ہے کہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کیا جائے اور مسائل کو حل کرنے کے مناسب طریقے تلاش کئے جائیں۔
چینی صدر نے کہا کہ تائیوان کا سوال چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے اور امید ہے کہ امریکہ اس میں احتیاط برتےگا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی نوعیت باہمی طور پر مفید ہے۔ محاذ آرائی اور تصادم دونوں ممالک کا انتخاب نہیں ہونا چاہئے۔
چینی صدر نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر باہمی تعاون کو فروغ دیں اور مزید بڑے، عملی اور اچھے کام کریں جو دونوں ممالک اور دنیا کے لئے سازگار ہوں تاکہ چین اور امریکہ استحکام، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے رہیں۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبارکباد دینے پر چینی صدرشی جن پھنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ شی جن پھنگ کے ساتھ اپنے عظیم تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ بات چیت اور رابطے جاری رہیں گے اور جلد از جلد شی جن پھنگ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور چین آج دنیا کے اہم ترین ممالک ہیں، انہیں دیرپا دوستی برقرار رکھنی چاہئے اور عالمی امن کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
شی جن پھنگ اور ٹرمپ نے باہمی تشویش کے اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل جیسے یوکرین بحران اور اسرائیل فلسطین تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تزویراتی روابط قائم کرنے اور باہمی تشویش کے اہم امور پر باقاعدگی سے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Trending
- فٹبال ٹیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان فٹبالر قتل
- شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ 2026 کیلیے پہلی بار منتخب کر لیا گیا
- پاکستان کی غیرملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ بی مائنس برقرار: فچ
- اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا پھر کیا چیز رکاوٹ بنی؟ایران نے بتا دیا
- پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- مفت سولر پینل کا حصول اور آسان
- ایلون مسک کا کورونا ویکسین سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ
- بین الاقوامی برادری کو چین کو درست طور پر سمجھنا چاہیے ، ہسپانوی وزیرِاعظم
- چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ترقی کی جانب گامزن رہیں گے، چینی وزیر خارجہ
- ٹرمپ ایران پر محدود حملے کرنے پر غور کر رہے ہیں،امریکی اخبارکادعویٰ