دبئی :ورنوسٹ جیگوارز نے میٹیورا ڈویلپرز ورلڈ پیڈیل لیگ کے چوتھے میچ میں گیم چینجرز لائنز کو 25-17 سے شکست دیدی ۔ویمنز ڈبلز میں ورنوسٹ جیگوار کی تمارا اکارڈو اور ماریا ورجینیا ریرا کی جوڑی نے 2-0 کی برتری حاصل کرلی لیکن گیم چینجرز لائنز کی مارٹا تالاوان اور ویرونیکا ورسیڈا کی جوڑی نے 2-2 سے برابری حاصل کرلی۔ بعد ازاں گیم چینجرز لائنز نے 6-5 کی برتری حاصل کرلی تاہم وہ سیٹ جیت نے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ورنوسٹ جیگوارز نے ٹائی بریک پر مجبور کردیا۔ تاہم گیم چینجرز لائنز نے ٹائی بریک پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے سخت مقابلے میں 7-6 سے فتح حاصل کی۔مکسڈ ڈبلز مقابلے 4-4 سے برابررہے لیکن ورنوسٹ جیگوارز کے الیجینڈرا سالازار اور ڈیوڈ سانچیز نے 5-4 سے برتری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آخری گیم میں گیم چینجرز لائنز کی کارلا میسا اور ڈینیئل سینٹیگوسا کو شکست دیکر 6-4 سے فتح حاصل کی اور اپنی ٹیم کو مقابلے میں 12-11 کی معمولی برتری دلائی۔مردوں کے ڈبلز سیٹ میں ورنوسٹ جیگوار کے الیجینڈرو ارویو اور اریس پٹنیوٹس کی جوڑی کا مقابلہ گیم چینجرز لائنز کے گونزالو روبیو اور پابلو لیجو سے ہوا۔ جیگوارز نے اپنے حریفوں کو ٹائی بریک میں شکست دیکر سیٹ 7-6 سے جیت لیا اور مجموعی برتری 19-17 تک بڑھا دی۔آخری سیٹ میں ورنوسٹ جیگوارز کے لوکاس کیمپگنولو اور میکسیمیلیانو سانچیز نے گیم چینجرز لائنز کے جون سانز اور جیرو بوٹسٹا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شروع سے آخر تک غلبہ حاصل رکھا ایک بھی گیم ضائع نہیں کیا اور میچ کے دوسرے مردوں کے سیٹ میں 6-0 سے شاندار فتح حاصل کی۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ورنوسٹ جیگوارز کے لئے میچ کو یقینی بنایا اور مجموعی طور پر 25-17 سے فتح حاصل کی۔یہ ورنوسٹ جیگوارز کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے ، جس سے وہ 48 پوائنٹس اور دو میچوں میں 55.1٪ گیم جیت کے فیصد کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ایس جی پیپرز چیتا 44 پوائنٹس (54.3 فیصد) کے ساتھ دوسرے جبکہ گیم چینجرز لائنز 38 پوائنٹس (45.7 فیصد) کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سہیل خان اینٹ۔ پینتھرز کے بھی 38 پوائنٹس ہیں لیکن وہ 44.7 فیصد گیم جیت کے فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ