دبئی (رابطہ نیوز) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں راشد بندرگاہ پر وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے لگائے گئے رمضان افطار خیمہ کا دورہ کیا۔ جو یومیہ تقریباً 300 افراد کو افطار مہیا کیا جاتا ہے جو ماہ رمضان میں خیراتی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب وسٹا میری ٹائم نے افطار کا اہتمام کیا ہے ۔ جو کمیونٹی کی خدمت اور سخاوت کے لئے ان کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ اپنے دورے میں سفیر ترمذی نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشن کے افسران کے ہمراہ حاضرین میں کھانے کے ڈبے تقسیم کئے ۔ انہوں نے خیمے میں کافی وقت گزارا شرکاء کے ساتھ اجتماعی دعاؤں میں شرکت کی انہوں نے افطار بھی ساتھ کیا ۔ سفیر پاکستان نے اس بابرکت ماہ میں وسٹا میری ٹائم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترمذی نے وسٹا میری ٹائم کو افطار خیمہ قائم کرنے کے قابل بنانے میں تعاون پر دبئی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا جو کمیونٹی پر مبنی اس طرح کی کوششوں کو ممکن بناتا ہے۔
Trending
- لارڈز کے میدان میں ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا واقعہ، ایک ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹ کیپر
- کیا جانی لیور کی بیٹی جیمی لیور گووندا کے بیٹے یش وردھن آہوجا سے شادی کر رہی ہیں؟
- فیلڈ مارشل اور ایرانی صدر کے درمیان انتہائی مثبت ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ
- میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام
- حنا جاوید قتل کیس؛ ماہرہ خان، ہانیہ عامر سمیت شوبز شخصیات نے انصاف کا مطالبہ کر دیا
- پاکستان کو جولائی میں 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی اقتصادی معاونت موصول
- ریٹائرڈ افسران کی بیرونِ ملک منتقل، پنشن بھی غیر ملکی کرنسی میں لینے کا انکشاف
- فیینورڈ کے شائقین کا مخالف کلب کے شائقین پر آتش بازی مواد سے حملہ، پانچ زخمی
- ’ٹاکسک‘ کی شوٹنگ کے دوران کیارا کی پریگننسی کی خبر سن کر یش جذباتی ہو گئے
- پاور ڈویژن کی درآمدی کوئلے کی خریداری میں خامیوں کی نشاندہی